ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوک سبھا میں ناگالینڈ کا مسئلہ اٹھا، مرنے والوں کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ

لوک سبھا میں ناگالینڈ کا مسئلہ اٹھا، مرنے والوں کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ

Mon, 06 Dec 2021 22:58:46    S.O. News Service

نئی دہلی، 6 دسمبر (آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا میں نیشنل ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (این ڈی پی پی)، کانگریس، ڈی ایم کے، ترنمول کانگریس، شیو سینا، جے ڈی (یو)، این سی پی اور بی ایس پی سمیت مختلف پارٹیوں کے کم از کم 14 ارکان نے احتجاج کیا۔ ناگالینڈ میں سیکورٹی فورسز کی مبینہ فائرنگ سے پیر کو عام لوگوں کی ہلاکت کا معاملہ اٹھایا اور اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات، مرنے والوں کے لواحقین کو مناسب معاوضہ اور وزیر داخلہ سے وضاحت کا مطالبہ کیا۔قبل ازیں وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ یہ بہت حساس موضوع ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ ایوان میں آکر تفصیلی بیان دیں گے۔وقفہ صفر کے دوران لوک سبھا میں اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے ناگالینڈ سے نیشنل ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (این ڈی پی پی) کے رکن پارلیمنٹ توکھیہو یپاتھومی نے کہا کہ ناگالینڈ-آسام سرحد کے قریب پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک تھا جس میں کام سے واپس آرہے مزدوروں کی موت ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ اطلاع ملی ہے کہ نیم فوجی دستوں کو اطلاع ملی تھی کہ جنگجو ٹرکوں میں سوار ہو رہے ہیں جس کے بعد سیکورٹی فورسز کی اندھا دھند فائرنگ میں کئی کارکن مارے گئے۔ بعد میں مشتعل دیہاتیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی اور پھر فائرنگ کے تبادلے میں کچھ اور لوگ مارے گئے۔یپتھومی نے کہا کہ جب سے ناگا مسئلہ کو حل کرنے کے لیے گزشتہ 25 سال سے سیاسی بات چیت چل رہی ہے، لوگ بہت زیادہ توقعات کر رہے ہیں۔ یہ ریاست میں ہارن بل تہوار کا وقت ہے اور کرسمس کا تہوار آنے والا ہے۔ ایسا افسوسناک واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔این ڈی پی پی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ (افسپا) پر نظرثانی کی جانی چاہئے اور واقعہ کی منصفانہ تحقیقات ہونی چاہئے اور قانون پر عمل کیا جانا چاہئے۔اس مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے کانگریس کے گورو گوگوئی نے کہا کہ ناگالینڈ میں 4-5 دسمبر کو جو واقعہ ہوا اسے ’یوم سیاہ‘ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرق کے لوگ امن چاہتے ہیں، روزگار چاہتے ہیں۔ایسے میں انٹیلی جنس کی کمی کی وجہ سے فائرنگ میں ملک کے لوگوں کی ہلاکت کا یہ واقعہ قابل مذمت ہے۔


Share: